پاکستان کرکٹ بورڈ  نے وائٹ بال کے ٹاپ پرفارمرز کو لاہور طلب کر لیا

Jun 02, 2025 | 21:04:PM
پاکستان کرکٹ بورڈ  نے وائٹ بال کے ٹاپ پرفارمرز کو لاہور طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد )پاکستان کرکٹ بورڈ  نے وائٹ بال کے ٹاپ پرفارمرز کو 3, 4 اور 5 جون کو لاہور  میں طلب کرلیا،تمام کھلاڑی تین مختلف گروپس میں مختصر کیمپ میں شرکت کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق پی سی بی کھلاڑیوں کو آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کرے گا، گروپس میں کھلاڑیوں کے فٹنس اور پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے گا۔

بابر اعظم ، محمد رضوان ، شاہین آفریدی سمیت 22 کھلاڑی شامل ہوں گے، پی ایس ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمر بھی 22 کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سینیئر کھلاڑی تینوں گروپس کے مختلف ٹریننگ سیشنز میں شرکت کریں گے،ہیڈ کوچ مائیک ہیسن دیگر کوچز کے ہمراہ ٹاپ پرفارمر کے ساتھ ملاقات کریں گے اور مستقل کا لائحہ عمل دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی دہشتگردی رُکنے تک امن قائم نہیں ہو سکتا :بلاول بھٹو زرداری