عید کے کپڑے مانگنا بچوں کا جرم بن گیا ،والد نے بچوں کو زہر دیکر اپنی جان بھی لے لی

Jun 02, 2025 | 19:16:PM
عید کے کپڑے مانگنا بچوں کا جرم بن گیا ،والد نے بچوں کو زہر دیکر اپنی جان بھی لے لی
کیپشن: عید کے کپڑے مانگنا بچوں کا جرم بن گیا ،والد نے بچوں کو زہر دیکر اپنی جان بھی لے لی
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر سہیل ) غربت اور گھریلو مسائل کے باعث باپ نے خود اور اپنے 3بچوں کو گندم کی گولیاں کھلا دیں،باپ2بیٹوں سمیت   ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ 

 ریسکیو ذرائع کے مطابق  واقعہ خان پور حاجی پور روڈ سردار گڑھ میں پیش آیا جہاں  زہریلی گولیاں کھانے سے 32 سالہ عبدالرحمان،9سالہ سفیان، 11 سالہ عمیر،ہسپتال میں دم توڑ گئے،باپ اور تین بچوں کو تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کیا گیا تھا،7 سالہ افصہ کی بھی حالت تشویشناک ہے ، شیخ زاہد ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بڑے بھائی کے چھریوں کے وار سے زخمی چھوٹا بھائی جان کی بازی ہار گیا