بڑے بھائی کے چھریوں کے وار سے زخمی چھوٹا بھائی جان کی بازی ہار گیا

Jun 02, 2025 | 19:00:PM
 بڑے بھائی کے چھریوں کے وار سے زخمی چھوٹا بھائی جان کی بازی ہار گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شیخ رشید ) بڑے بھائی کے چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والا چھوٹا بھائی جان کی بازی ہار گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کامونکے کے علاقے  ایمن آباد کے لطیف اور اُس کے بڑے بھائی حنیف میں جائیدار کا تنازعہ چل رہا تھا،مقتول لطیف مکان کی تقسیم کے حوالے سے دیوار کروارہا تھا کہ حنیف نے چھری سے حملہ کردیا،

پولیس کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال گوجرانوالہ میں چند گھنٹے زیر علاج رہنے کے بعد لطیف دم توڑ گیا،تھانہ ایمن آباد میں مقتول کے بھانجے محمد عمرزیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: پشاور ؛ بدبخت بیٹے نے نصیحت سے تنگ آکر اپنی ماں کو قتل کرڈالا