پاکستان ٹیم کیساتھ میری پہلی سیریز اس سے بہتر نہیں ہو سکتی تھی: مائیک ہیسن

Jun 02, 2025 | 13:41:PM
 پاکستان ٹیم کیساتھ میری پہلی سیریز اس سے بہتر نہیں ہو سکتی تھی: مائیک ہیسن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   ( 24 نیوز)پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔

مائیک ہیسن نے بنگلہ دیش ٹیم کو وائٹ واش کیے جانے کے بعد جاری بیان میں لکھا پاکستان ٹیم کے ساتھ میری پہلی سیریز اس سے بہتر نہیں ہو سکتی تھی، ہم نے اپنے آپ کو چیلنج کرنے کے لیے تیار کیا۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ ہم نے مختلف کمبی نیشن آزمائے، ضرورت کے مطابق بیٹنگ لائن بنائی اور باؤلنگ میں اپنی کاکردگی جانچی۔

یہ بھی پڑھیں:’’تنخواہ دار طبقے کی سنی گئی‘‘

 انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح اس نوجوان گروپ نے پرفارم کیا اس پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو پاکستان نے3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں بنگلادیش کو 7 وکٹ سے ہرا کر کلین سوئپ کردیا۔

پاکستان نے بنگلادیش کا 197 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کردیا، میچ میں محمد حارث 107 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جب کہ صائم ایوب نے 45 رنز بنائے۔