سنگین الزام : کوہلی کے ریسٹورنٹ کیخلاف FIR

Jun 02, 2025 | 11:38:AM
سنگین الزام : کوہلی کے ریسٹورنٹ کیخلاف FIR
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مایہ ناز بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی زیرملکیت مشہور ریسٹورنٹ One8 Commune کی بنگلور میں واقع برانچ ایک بار پھر قانونی مسائل کا شکار ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہلی کے ریسٹورنٹ کے خلاف پولیس نے پبلک ہیلتھ قوانین اور انسدادِ تمباکو نوشی ضوابط کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

یہ کارروائی سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات سے متعلق قوانین (COTPA) کے تحت کی گئی ہے جنکی خلاف ورزی کا انکشاف حال ہی میں مذکورہ ریسٹورنٹ پر چھاپے کے دوران ہوا۔

پولیس نے 29 مئی کو معمول کی نگرانی کے دوران One8 Commune بنگلور پر چھاپہ مارا، اس دوران وہاں انسدادِ تمباکو نوشی قانون کی خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔

جن میں خاص طور پر غیر مختص شدہ مقامات پر سگریٹ نوشی کی اجازت شامل تھی۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش نے 13 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

ابتدائی طور پر ایک نان-کگنیزیبل رپورٹ (NCR) درج کی گئی، جس کے بعد عدالت سے اجازت حاصل کر کے ریسٹورنٹ کے خلاف باضابطہ ایف آئی آر درج کی گئی۔

 پولیس کے مطابق ریسٹورنٹ میں مخصوص سموکنگ زون قائم ہی نہیں کیا گیا، جو COTPA قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ایف آئی آر میں ریسٹورنٹ کے منیجر اور دیگر عملے کو نامزد کیا گیا ہے، تاہم ویرات کوہلی کا نام ایف آئی آر میں شامل نہیں کیا گیا۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ یا ویرات کوہلی کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔