سیف اللہ جھیل کشتی حادثے میں جاں بحق 6 افراد کی میتیں لاہور روانہ، خاتون کی تلاش جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمر خطاب یوسفزئی)سوات میں سیف اللہ جھیل میں کشتی حادثے میں جاں بحق 6 افراد کی میتیں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے لاہور روانہ کر دی گئیں، ایک خاتون تاحال لاپتہ ہے، جس کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن آج صبح 5 بجے سے دوبارہ شروع کر دیا گیا۔
ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122، اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی، سوات پولیس، ٹورازم پولیس، ضلعی انتظامیہ اور مقامی رضاکار حصہ لے رہے ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ کشتی کے محفوظ حدود سے باہر جانے اور انجن/جنریٹر بند ہونے کے باعث پیش آیا، کشتی آپریٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کارروائی جاری ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے واقعے کی مکمل تحقیقات اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کر دی، ایس او پیز کی خلاف ورزی ثابت ہونے کی صورت میں متعلقہ کشتی آپریٹرز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر سستا ہو گیا