انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا

Jul 02, 2026 | 18:10:PM
انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر معمولی سستا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر ایک پیسے سستا ہوا ۔انٹر بینک میں امریکی  ڈالر   278.16 روپے سے کم ہوکر 278.15 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگاہوکر 279.42 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 1.90 روپے مہنگاہوکر 374.52 روپے ، یو اے ای درہم 6 پیسے اضافے سے 76.55 روپے کا ہوگیا   ۔یورو 28 پیسے کمی سے 320.86  روپے ، سعودی ریال4 پیسے کمی سے  74.83 کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی فون 18 پرو کی حساس معلومات لیک ہوگئیں