فلک جاوید کی درخواست ضمانت پرسماعت 9جولائی تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)زمان پارک میں اسلام آبادپولیس پر حملے کے مقدمے میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت پرسماعت 9جولائی تک ملتوی ہوگئی۔
زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،پراسکیوشن نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے کےلئے مہلت طلب کی توعدالت نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیااورفلک جاوید کی ضمانت پر سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی،فلک جاوید نے جیل سے وکیل کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ تفتیش مکمل ہو گئی ہے ملزمہ کو ضمانت پر رہائی دی جائے ۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ فلک جاوید اس مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے،ملزمہ اسلام آباد پولیس کے افسران پر زمان پارک میں حملے میں ملوث ہے،ملزمہ سے پیٹرول بم برآمد ہواتھا ،اسلام آباد پولیس طلبی سمن کی تعمیل کیلیے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ آئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے خوشخبری
سرکاری وکیل کے مطابق مشتعل کارکنان نے پیٹرول بم پھینکے اور پولیس افسران کو زخمی کیا،پولیس پر حملے کا تھانہ ریس کورس میں مقدمہ نمبر 410/23 درج ہے۔