پاکستانی وفد کی جہاں آرا منظور وٹو کی قیادت میں جرمنی میں منعقدہ ورکشاپ میں شرکت

Jul 02, 2025 | 19:01:PM
پاکستانی وفد کی جہاں آرا منظور وٹو کی قیادت میں جرمنی میں منعقدہ ورکشاپ میں شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی "لیڈ دی چینج ان سوشل پروٹیکشن" ورکشاپ میں شرکت کے لیے جرمنی آمد. وفد کی سربراہ جہاں آرا منظور وٹو کا  کہنا ہے کہ پاکستان ایک مربوط اور جامع سماجی تحفظ کے نظام کی طرف بڑھ رہا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق   "لیڈ دی چینج ان سوشل پروٹیکشن" ورکشاپ میں شرکت کے لیے جرمنی  پہنچے  والے وفد کی سربراہی وائس چیئر پرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آرا منظور وٹو کر رہی ہیں. جہاں آرا وٹو نے مختلف ممالک سے آئے ہوئے 70 سے زائد  ممتاز سیاسی رہنماؤں اور سماجی تحفظ کے ماہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک مربوط اور جامع سماجی تحفظ کے نظام کی طرف بڑھ رہا ہے .
اس موقع پر پاکستانی وفد کی طرف سے کمبوڈیا اور تنزانیا کی حکومت کے نمائندوں کو مارخور کا تحفہ دیا گیا.  جرمنی میں مقیم پاکستانی سفیر  نے  وفد سے ملاقات کی اور عشائیے میں شرکت.

یہ بھی پڑھیں:موبائل گیمز کی بری عادت،لڑکے نے ماں کو ڈیوائس لینے پر قتل کردیا