بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ ان دنوں کیا کر رہی ہیں؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی

Jul 02, 2021 | 21:47:PM
بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ ان دنوں کیا کر رہی ہیں؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ سٹار اکشے کمار کی اہلیہ اور ماضی کے شہرت یافتہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ ان دنوں کڑھائی (ایمبرائیڈری) کی جانب راغب ہیں اور انھوں نے اپنی شرٹ پر ایمبرائیڈری کی۔
اداکاری سے کنارہ کشی کے بعد بطور مصنفہ کام کررہی تھیں۔ تاہم اب انھوں نے ایک نئے میدان کا چناﺅ کیا ہے اور یہ ایمبرائیڈری ہے۔

اس حوالے سے اپنے انسٹاگرام پر انھوں نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انھوں نے اپنی شرٹ پر بڑی مہارت کے ساتھ ایک بڑی سی شہد کی مکھی کڑھائی کے ذریعے بنائی ہے۔ 
انکی اس مہارت پر ان کے پرستاروں نے انھیں ملٹی ٹیلنٹڈ (کئی صلاحیتوں کی حامل شخصیت) قرار دیا ہے۔

اس موقع پر انھوں نے تحریر کیا ہے کہ انگلیوں کو حرکت دینے سے ذہن کام کرنے لگتا ہے اور ایسی مصروفیت سے اگر میری شرٹ پر اچھی سے ایمبرائیڈری بن جائے تو یہ بہت اچھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منال خان کے منگیتراحسن محسن اکرام کا فوٹو شوٹ انٹرنیٹ پر وائرل