منال خان کے منگیتراحسن محسن اکرام کا فوٹو شوٹ انٹرنیٹ پر وائرل

Jul 02, 2021 | 21:05:PM
منال خان کے منگیتراحسن محسن اکرام کا فوٹو شوٹ انٹرنیٹ پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کے سابق اداکار، معروف اداکارہ منال خان کے منگیتر احسن محسن اکرام کا حال ہی میں کرایا گیا نیا فوٹو شوٹ انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

احسن محسن اکرام سے متعلق سوشل میڈیا سمیت پاکستان انڈسٹری میں بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ پھر سے اداکاری کی جانب واپس آرہے ہیں جبکہ احسن محسن نے اس کی کوئی تصدیق تو نہیں کی ہے۔
انہوں نے اپنا نیا خوبصورت فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

احسن محسن اکرام کی جانب سے تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہیں جن پر ان کے فالوورز کی جانب سے مختلف تبصرے کئے جا رہے ہیں۔

احسن محسن اکرام کے مداحوں کا ان سے پوچھنا ہے کہ کیا وہ ماڈلنگ کا آغاز کر رہے ہیں یا پھر دوبارہ سے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھ رہے ہیں۔

احسن محسن اکرام کی ان پوسٹس پر خوب تعریفی کمنٹس بھی کئے جا رہے ہیں جن میں منال خان بھی سرفہر ست ہیں۔