کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو بڑا ریلیف مل گیا

Jul 02, 2021 | 16:59:PM
کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے نظر ثانی بورڈ نے کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی استدعا مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کے سربراہ سعد رضوی، ان کے دو ساتھیوں عثمان اور وزیر علی کو پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے نظر ثانی بورڈ کے روبرو پیش کیا۔ جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل نظر ثانی بورڈ نے بند کمرے میں سماعت کی۔ 


عدالت کی جانب سے بنائے گئے نظرثانی بورڈ نے محکمہ داخلہ کی جانب سے نظربندی کی مدت میں توسیع کی استدعا مسترد کردی۔


سماعت کے بعد سعد رضوی کے وکیل برہان معظم کا کہنا تھا کہ نظربندی میں ابھی کچھ دن باقی ہیںدیگر مقدمات میں ضمانتیں دائر کرنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔


یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کی طبعیت سنبھل نہ سکی۔۔ بلاول اور بختاور دبئی سے کراچی پہنچ گئے