آصف زرداری کی طبعیت سنبھل نہ سکی۔۔ بلاول اور بختاور دبئی سے کراچی پہنچ گئے

Jul 02, 2021 | 15:35:PM
 آصف زرداری کی طبعیت سنبھل نہ سکی۔۔ بلاول اور بختاور دبئی سے کراچی پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی طبعیت زیادہ خراب ہونے کے باعث بلاول بھٹو اور بختاور اپنے شوہر کے ساتھ دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی طبیعت بجٹ سیشن میں شرکت اور عدالت میں پیشی کی تھکن کی وجہ سے ناساز ہوئی۔سابق صدر کو گزشتہ رات ضیا الدین ہسپتال میں داخل کروا دیا تھا ۔آصف زرداری کی کمر میں تکلیف ہے جس کا علاج جاری ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سابق صدر کے مختلف ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جن کی رپورٹ آنے کے بعد علاج شروع کیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں:سٹی نیوز نیٹ ورک لاہور ویئرز ماسک کیمپین کا آفیشل پارٹنر بن گیا