سونا پھر مہنگا،ایک ہی روزمیں ہزاروں روپے کابڑااضافہ

Jan 02, 2026 | 14:39:PM
سونا پھر مہنگا،ایک ہی روزمیں ہزاروں روپے کابڑااضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کے بعد پھر بڑااضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 57 ڈالر مہنگا ہوکر 4379 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 5700 روپے مہنگاہوگیاجس کے بعدقیمت 4 لاکھ 60 ہزار262 روپے پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں ایک دفعہ پھر دھڑے بازی عروج پر پہنچ گئی
دس گرام سونا 4887 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 94 ہزار600 روپے پر پہنچ گیاجبکہ ایک تولہ چاندی 227 روپے اضافے کے بعد7862 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کاسلسلہ برقراررہاتھا،اورعالمی مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر سستاہوکر 4322 ڈالر فی اونس تک گرگیاتھاجبکہ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 2400 روپے سستاہونے کے بعد4 لاکھ 54 ہزار 562 روپے کاہوگیاتھا،دس گرام سونا 2058 روپے کی کمی کے ساتھ 3 لاکھ 89 ہزار 713 روپے اور ایک تولہ چاندی 83 روپے کمی کےبعد 7635 روپے پر آگئی تھی۔