پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں ایک دفعہ پھر دھڑے بازی عروج پر پہنچ گئی

سہیل آفریدی کا بطور وزیر اعلیٰ ہنی مون پیریڈ ختم ، پارٹی نے کارکردگی پوچھنا شروع کر دی

Jan 02, 2026 | 14:27:PM
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں ایک دفعہ پھر دھڑے بازی عروج پر پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طیب سیف )پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں ایک دفعہ پھر دھڑے بازی عروج پر پہنچ گئی  اورسہیل آفریدی کا بطور وزیر اعلیٰ ہنی مون پیریڈ ختم  ہونے پر پارٹی نے کارکردگی پوچھنا شروع کر دی۔
سہیل آفریدی سے کارکردگی کا جواب مانگنے والوں میں علی امین گنڈا پور گروپ متحرک ہے،پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور پر دہشت گردی نہ رکوانے ، کرپشن اور اقرباء پروری کے الزامات لگائے گیے تھے ۔
ذرائع کے مطابق گنڈا پور گروپ  نے  سوال اٹھایاہے کہ سہیل آفریدی کی وزارت کے بعد الزامات لگانے والوں نے دوبارہ کبھی دہشت گردی کا سوال کیوں نہیں اٹھایا ،کیا 8 اکتوبر کے بعد خیبر پختونخوا میں کرپشن ، دہشت گردی ختم ہو گئی یا مخصوص لوگ خاموش ہو گیے ۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے شفیع اللہ جان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا
 گنڈا پور گروپ کاالزام ہے کہ گنڈا پور کو ہٹانا مسائل کا حل نہیں تھا بلکہ جنید اکبر گروپ کو نوازنا تھا،گنڈا پور کے ہوتے ہوئے بڑے احتجاج ہوئے ،اسلام آباد کی طرف مارچ بھی کیے گیے ،سہیل آفریدی نے ذاتی حیثیت میں صرف لاہور کا دورہ کیا اور میڈیا پر بیان بازی کے بعد واپس آ گیا نتیجہ کچھ نا نکلا ۔