الیکشن کمیشن نے شفیع اللہ جان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

Jan 02, 2026 | 14:11:PM
الیکشن کمیشن نے شفیع اللہ جان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع اللہ جان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نےان سے چارسدہ جرنلسٹ یوٹیوب چینل پر دئیے گئے بیان پر وضاحت اور ثبوت طلب کرلیےہیں۔
شفیع اللہ جان سےفارم 47 اور 45 سے متعلق بیان پر 7 دن میں جواب طلب کیاگیاہے۔
 الیکشن کمیشن کے مطابق انہوں نےہری پور ضمنی انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات عائد کئے ،ان کا الیکشن کمیشن کے حوالے سے بیان گمراہ کن اور شواہد سے عاری ہے،انہوں نے اپنے بیان سے ادارے پر عوامی اعتماد مجروح کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:عادل راجہ، حیدر مہدی،صابر شاکراور معید پیرزادہ کو 2،2 بار عمر قید کی سزا
شوکاز نوٹس کے ساتھ بیان کی ویڈیو اور ٹرانسکرپٹ بھی نصب کی گئی ہے اورجواب جمع نہ کروانے پر الیکشن کمیشن کارروائی عمل میں لائے گا۔