عوام کیلئے بری خبر، آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔
آٹا ڈیلرز کے مطابق شہر میں آٹا فی کلو 110 روپے سے بڑھ کر 120 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
آٹا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ 50 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد شہریوں کو مزید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ڈیلرز کے مطابق فلور ملز مالکان کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کا براہِ راست اثر صارفین پر پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کا پنجاب میں آبی حیات کے فروغ کیلئے بڑا قدم ،20 ایکڑ اراضی شرمپ فارمنگ کیلئے تیار
شہریوں نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔