2024میں جاپان سے روانہ مسافر 2023میں امریکہ پہنچے

Jan 02, 2024 | 01:21:AM
2024میں جاپان سے روانہ مسافر 2023میں امریکہ پہنچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نئے سال سے جڑا ٹوکیو سے لاس اینجلس کا سفر مسافروں کو پچھلے سال واپس لے گیا۔

دلچسپ سفر جاپانی ایئر لائن آل نیپون ایئرویز کی پرواز این ایچ 106 کا ہے جو یکم جنوری سال 2024 کی رات ایک بجکر 6 منٹ پر ٹوکیو کے ہنیدہ ایئرپورٹ سے امریکہ کے لاس اینجلس ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہوئی۔

بوئنگ 787 نائن ڈریم لائنر کے ذریعے آپریٹ کی گئی یہ پرواز 8 گھنٹے 50 منٹ کا سفر طے کرکے امریکہ کے لاس اینجلس ایئرپورٹ پر اتری تو دسمبر 2023 کی شام کے 4 بجکر 57 منٹ ہوئے تھے۔

دلچسپ پرواز کے مسافر سال نو سے پچھلے سال میں واپس پہنچے اور ایک بار پھر نئے سال کا جشن منایا۔