حیدرآباد:تھانہ سائٹ پولیس کی کارروائی، 3 خواتین سمیت5 منشیات سمگلر گرفتار

Feb 02, 2026 | 22:30:PM
حیدرآباد:تھانہ سائٹ پولیس کی کارروائی، 3 خواتین سمیت5 منشیات سمگلر گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حسان خان)تھانہ سائٹ پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے 3 خواتین سمیت 5 منشیات سمگلر گرفتارکرلیا۔

 گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 کلو سے زائد کرسٹل آئس اور چرس برآمد کئے گئے،منشیات بلوچستان سے حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں منتقل کی جارہی تھیں۔ 

ڈی ایس پی سائٹ واحد علی گرفتار خواتین کا تعلق بلوچستان سے ہے اور بین الصوبائی منشیات سپلائی گروہ کی رکن ہیں،گرفتار ملزمان میں فوزیہ گولو،زاہدہ سرکی،شمس خاتون،نصر اللہ اور انور خان شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان پر مجموعی طور پر مختلف تھانوں میں 19 مقدمات درج ہیں،تحویل میں لی گئی،منشیات کی مالیت تقریباً 50 لاکھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  رحمان ڈکیت کا بیٹا گرفتار