محکمہ ایکسائز نےشہریوں کو بڑی سہولت فراہم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی)محکمہ ایکسائز کی جانب سے شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی۔
کل سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں دوسرے صوبوں کی گاڑیوں کی ری رجسٹریشن کا آغاز کردیا جائےگا۔
دوسرے صوبوں کی گاڑیوں کی ری رجسٹریشن کے لئے این اوسی،اصل کوائف اورنمبر پلیٹس پنجاب کے دفاتر میں جمع کروانے ہونگے،اوورسیزا ور لوکل شہریوں کوگاڑی کی ٹرانسفر و رجسٹریشن کی بائیومیٹرک کے لئے پاک آئی ڈی ایپ بھی حتمی مراحل میں ہے۔
ایڈیشنل ڈی جی ایکسائزرضوان شیروانی کاکہناہے کہ تمام کوائف کی اپروول کےبعد پنجاب کا نیا نمبر جاری کیا جائےگا،اوورسیز و لوکل شہریوں کوگاڑی کی ٹرانسفر و رجسٹریشن کی بائیومیٹرک کے لئے پاک آئی ڈی ایپ بھی حتمی مراحل میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے بسنت سے متعلق قواعد و ضوابط طے کردیئے ؛عظمیٰ بخاری
نادرا کے ساتھ ڈیٹا انٹگریشن مکمل ہوچکی ہے،ایپ میں انٹگریشن اور سٹاف کی تربیت کے بعد جلد آغاز کردیا جائےگا،پاک آئی ڈی ایپ سے شہریوں کو ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک کرکے گاڑی رجسٹریشن وٹرانسفر ہوسکے گی۔
ایڈیشنل ڈی جی ایکسائزرضوان شیروانی کے مطابق شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں پراجیکٹ حکومت کی منظوری کے بعد شروع کئے جارہے ہیں۔