حکومت نے بسنت سے متعلق قواعد و ضوابط طے کردیئے ؛عظمیٰ بخاری 

شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے فیسٹیول کو ذمہ داری سے منانا چاہیے

Feb 02, 2026 | 14:52:PM
حکومت نے بسنت سے متعلق قواعد و ضوابط طے کردیئے ؛عظمیٰ بخاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے بسنت سے متعلق قواعد و ضوابط طے کردیئے ہیں۔
 عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ ٹریفک پولیس نے 10 لاکھ سیفی راڈز مفت موٹرسائیکلوں کو لگائے ہیں،احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز سے متعلق حکومت مسلسل آگاہی مہم چلا رہی ہے،ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروارہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہاکہ ڈور کے پنے اور ہر پتنگ اور گڈے پر خصوصی کیو آر کوڈ چسپاں ہیں،انتظامیہ کے پاس ڈور اور پتنگیں فروخت کرنے والوں اور خریدنے والوں کا مکمل ڈیٹا ہوگا،بسنت کے تینوں دن الیکٹرک بسیں،رکشے اور ٹیکسیاں عوام کو مفت سفری سہولت فراہم کرینگیں۔

یہ بھی پڑھیں:سوناایک ہی روز میں مزید 21500 روپے فی تولہ سستا
 عظمیٰ بخاری نے کہاکہ پولیس،ضلعی انتظامیہ و دیگر متعلقہ ادارے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنارہے ہیں،شہریوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے اور بسنت کے فیسٹیول کو ذمہ داری سے منانا چاہیے،مریم نواز نے 25 سال بعد لوگوں کو بسنت جیسا خوبصورت تہوار منانے کا موقع فراہم کیا ہے،پنجاب کی ثقافت کی بحالی کا کریڈٹ سو فیصد مریم نواز کو جاتا ہے۔