عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد سے زائد کی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سونے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بھی گرگئیں۔
امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم ہونے پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد سے زائد کمی ریکارڈکی گئی ہے جو چھ ماہ کے دوران ایک دن میں ہونے والی سب سے بڑی کمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملکہ نورجہاں کا قیمتی ہار ہالی ووڈ اداکارہ کے پاس کیسے پہنچا؟نئی بحث چھڑگئی
امریکی خام تیل 5.6 فیصد کمی کے ساتھ 61 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے،جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 5.5 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعدقیمت 65.5 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔
دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونا 215 ڈالر مزیدسستاہوکر 4676 ڈالرفی اونس تک گرگیاہے جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا مزید 21500 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپےکاہوگیاہے۔