ملکہ نورجہاں کا قیمتی ہار ہالی ووڈ اداکارہ کے پاس کیسے پہنچا؟نئی بحث چھڑگئی

گریمی ایوارڈز میں یہ ہیروں کا ہارہالی ووڈ اداکارہ مارگوٹ روبی نے پہن رکھاتھا

Feb 02, 2026 | 10:06:AM
ملکہ نورجہاں کا قیمتی ہار ہالی ووڈ اداکارہ کے پاس کیسے پہنچا؟نئی بحث چھڑگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملکہ نورجہاں کا قیمتی ہار ہالی ووڈ اداکارہ کے پاس کیسے پہنچا؟گریمی ایوارڈز میں ہالی ووڈ اداکارہ مارگوٹ روبی کے گلے میں مغل ملکہ کا’’ہیرے کاہار‘ ‘سوشل میڈیا پر زیر بحث آگیا۔


 صدیوں پرانا تاج محل کے ہیرے کا ہار ماضی میں اداکارہ الزبتھ ٹیلر کی ملکیت بھی رہ چکا ہے جو 2011 میں ہالی ووڈاداکارہ الزبتھ ٹیلر کے انتقال کے بعد نیلامی میں 88 لاکھ ڈالر میں فروخت ہواتھا جو اس وقت انڈین زیورات کے کسی آئٹم کی تاریخ کی ریکارڈ قیمت تھی۔


روایت کے مطابق یہ ہار مغل بادشاہ جہانگیر نے اپنی محبوب اہلیہ نور جہاں کو محبت کی علامت کے طور پر تحفے میں دیا تھا.

یہ بھی پڑھیں:شادی کی تقریب میں حد سے زیادہ بے تکلفی، ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی ویڈیوز وائرل

 تاریخی طور پر یہ زیور بعد میں ملکہ ممتاز محل تک پہنچا جو شاہ جہان کی اہلیہ تھیں اور اسی مضبوط تعلق کی بنا پر اسے تاج محل ڈائمنڈ کہا جانے لگا۔