بین الاقوامی سفر کرنیوالوں کیلئے آن لائن کرنسی اڈیکلریشن ایپ متعارف

Feb 02, 2023 | 15:36:PM
بین الاقوامی سفر کرنیوالوں کیلئے آن لائن کرنسی اڈیکلریشن ایپ متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کی فیڈرل بیورو آف ریونیو نے بین الاقوامی سفر کرنے والوں کیلئے آن لائن کرنسی ڈیکلریشن ایپ متعارف کروا دی۔ 

اسیے بین الاقوامی سفر کرنے والے افراد پاس ٹریک ایپ کے ذریعے کرنسی ڈیکلیر کر سکیں گے۔

اس حوالے سے ممبر کسٹمز ایف بی آر مکرم جاہ انصاری ک کہنا تھا کہ غیرملکی کرنسی ملک سے باہر لے جانے سے متعلق لوگ آگاہ نہیں ہیں، پیسے ملک سے باہر لے جانے کیلئے کرنسی ڈکلیئریشن ضروری ہوتی ہے، اسکے لیے کرنسی ڈکلیریشن ڈیجیٹل ایپلیکیشن بنائی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال میں 45 لاکھ ڈالر غیرملکی کرنسی ضبط کی گئی، اگر کوئی شخص کم رقم بھی لیکر جارہا ہے تو بھی اسے کرنسی ڈیکلریشن جمع کروانا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اسٹیٹ آئل کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا

ایف بی آر کے قوانین کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے حامل افراد بیرون ملک جانے پر 5 ہزار ڈالر ساتھ لے جاسکتے ہیں جبکہ 18 سال سے کم عمر افراد ایک ٹرپ پر 25 سو ڈالر ساتھ لے جاسکتے ہیں۔

اسی طرح 18 سال سے کم عمر افراد ایک سال میں 15 ہزار ڈالرز لے جا سکتے ہیں۔ 

مکرم جاہ انصاری نے مزید بتایا کہ افغانستان جانے والے افراد ایک بار 1 ہزار ڈالر ساتھ لے جا سکتے ہیں اور ایک سال کے دوران 6 ہزار ڈالرز لے جا سکتے ہیں۔ ملک میں آنے والے افراد کے پاس اگر 10 ہزار ڈالرز ہوں تو ان کیلئے بھی ڈیکلریشن کرانا ضروری ہے۔