کورونا کے وار ، طلبا کا ہوا پڑھنا محال۔۔۔تعلیمی ادارے 10 روز کیلئے بند

Feb 02, 2022 | 19:13:PM
عالمی وبا کورونا وائرس، ملک بھر میں وار، کوئی شعبہ محفوظ نہیں،
کیپشن: کورونا، تعلیمی ادارے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس کے ملک بھر میں وار جاری ہیں، وبا سے کوئی شعبہ محفوظ نہیں، اب تو سکول طلبا میں بھی کورونا کیسز سامنے آ رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں کورونا کیسز میں تیزی پرمزید7 سکولز بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے،صوابی میں کوروناوائرس کیسسز مثبت آنے پرمزید7سکولوں کوبند گیاگیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صوابی سات سکولوں کو 10روز کیلئے بند کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے 9 فروری تک بند، طلبا کیلئے بڑی خبر