تحریک انصاف پشاور کے کارکنان نے انٹرا پارٹی الیکشن کو مسترد کر دیا

Dec 02, 2023 | 18:54:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کے نظریاتی کارکنان نے انٹرا پارٹی الیکشن کو مسترد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے دلہ زاک روڈ مین کبوتر چوک میں مظاہرہ کیاگیا،جس میں کارکنان نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جس پرانٹرا پارٹی الیکشن نامنظور کے الفاظ تحریر تھے،کارکنان نے شدید الفاظ میں انٹرا پارٹی الیکشن کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے