کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے ہاں خوشیوں کی آمد

Dec 02, 2022 | 13:06:PM
فائل فوٹو
کیپشن: کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے ہاں خوشیوں کی آمد
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) مشہور ٹک ٹاکرزکنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔اس بات کی اطلاع اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ اس خوشی کو شیئر کیا۔معروف ٹک ٹاکرز، وی لاگرز کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر والدین بن گئے ہیں۔

اس خوبصورت جوڑی کی جانب سے یہ خوشخبری سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔دونوں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اگر دیکھا جائے تو یہ جوڑی اپنے پہلے بچے کی مبارکبادیں موصول  کر کے انہیں اسٹوریز پر شیئر کر کے مداحوں کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب تاحال اِنہوں نے اپنے پہلے بچے کی جنس سے متعلق کوئی پوسٹ یا اسٹوری شیئر نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر نے کچھ روز قبل ہی اپنے  بچے کی شاپنگ کرتے ہوئے بلاگ یوٹیوب پر شیئر کیا تھا۔اس جوڑی نے بلاگ میں بھی اپنی پہلی اولاد کی جنس سے متعلق کوئی بات نہیں کی تھی۔