صحت مند اسحاق ڈار قانون کےسامنے بیمار:شبلی فراز 

Dec 02, 2020 | 13:30:PM
صحت مند اسحاق ڈار قانون کےسامنے بیمار:شبلی فراز 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ لندن میں فرار اسحاق ڈار انٹرویوز کیلئے تو بالکل تندرست ہیں لیکن قانون کے سامنے پیش ہونا پڑے تو بیمار ہوجاتے ہیں۔

 
 ن لیگ کے سینئر  رہنما اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے حالیہ بی بی سی کو دئیے گئے انٹرویو  پرحکومتی وزرا کی جانب سے  تنقید کی زد میں ہیں۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ برطانوی اینکر کے سوالات اور اسحاق ڈار کے جوابات ثبوت ہیں کہ سچ کے سامنے ان کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔ کرپٹ عہد کا معاون اور ملکی معیشت تباہ کرنے والا انٹرویوز کے لیے صحت مند مگر قانون کے سامنے بیمار ہے۔

 سینیٹر شبلی فرازکا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ لوٹ مار کے دفاع کے لیے وطنِ عزیز کا نام بدنام کرنے سے بھی باز نہیں آتے۔