انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث 4 ملزم گرفتار

Aug 02, 2025 | 12:42:PM
 انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث 4 ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)راولپنڈی میں پولیس نے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث 4 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے پیوندکاری میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان نے غیرملکی شہریوں کو گردے فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے،اس حوالے سے پولیس کا بتانا ہے کہ ایک گھر سے کسی کے چیخنے چلانے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس پہنچی تو ایک شخص کو اسٹریچر سے بندھا پایا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص نے بتایا کہ اسے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا،متاثرہ شخص کو نشہ آور دوا پلا کر نیم بے ہوش کیا گیا تھا۔