راولپنڈی کی اہم کاروباری سیاسی شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

Aug 02, 2023 | 20:06:PM
راولپنڈی کی اہم کاروباری سیاسی شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا
کیپشن: راولپنڈی کی اہم کاروباری سیاسی شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن الملک) پاکستان پیپلز پارٹی نے راولپنڈی میں بڑی کامیابی حاصل کر لی، اہم کاروباری سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئیں۔

اہم کاروباری و سیاسی شخصیت نے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری سے ملاقات کی، پاکستان پیپلز پارٹی مجلس عاملہ کے ممبر عامر فدا پراچہ کی قیادت میں وفود کی ملاقات ہوئی، قاضی ٹاؤن کے مالک قاضی معروف حسین گجر ، صوبائی حلقہ پی پی 15کی معروف شخصیت اسد معروف گجر برادری کے ہمراہ، سلیم بھٹی چیئرمین، میسں صدیق گھنیلوی اور چوہدری حیات صدیق نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کو بڑا بلاوا آگیا، حیران کن وجہ بھی سامنے آ گئی

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں ممتاز سیاسی کاروباری شخصیات بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگی، ملک بھر سے قد آور شخصیات  پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں، پیپلز پارٹی کو  آئینی قومی عوامی خدمات کا اعزاز حاصل ہے، پیپلز پارٹی نے آئین کے ذریعے   عوامی حقوق کی ضمانت دی ہے۔