انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر چیئرمین پی ٹی آئی کی ذاتی حیثیت میں طلبی کا نوٹس جاری

Aug 02, 2023 | 20:07:PM
انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر چیئرمین پی ٹی آئی کی ذاتی حیثیت میں طلبی کا نوٹس جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر چیئرمین پی ٹی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر چیئرمین پی ٹی آئی کو 4 اگست کو ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی 4 اگست کو ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن پیش ہوں، عدم پیشی پر الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو آئندہ انتخابات میں  انتخابی نشان الاٹ نہیں کرے گی، انٹراپارٹی الیکشن نہ ہونے پر پی ٹی آئی انتخابی نشان لینے کے لیے نااہل ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سستی بجلی کا حصول، صارفین کے وارے نیارے

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹس میں مزید کہا گیا کہ انٹرا پارٹی الیکشن 13جون 2021 کو متوقع تھے، الیکشن کمیشن نے آپ کو یاد دھانیوں کےنوٹسز جاری کیے، جون 2022 کو آخری نوٹس جاری کیا گیا اب مزید توسیع نہیں ہوگی، آپ کی پارٹی نے ترمیم شدہ آئین کی کاپی جمع کروائی جو ناکافی تھی۔