کراچی کے مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری

Aug 02, 2023 | 19:35:PM
کراچی کے مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) سربراہ ایشیاء پاک انویسٹمنٹ شہریار چشتی نے کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہریار چشتی نے اپنے بیان میں کہا کہ کے الیکٹرک کا کنٹرول جلد ایشیاء پاک کے پاس آجائے گا، کراچی کیلئے سستی بجلی کے حصول کیلئے آئندہ پانچ سالوں میں ڈھائی سے تین ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی، سستی بجلی کیلئے کوئلہ، ہوا اور سولر میں سرمایہ کاری ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، کرائے بھی بڑھ گئے 

شہریار چشتی نے کہا کہ سب سے پہلے جامشورو میں موجود امپورٹڈ کول پاور پلانٹ کو تھر کے کوئلے پر منتقل کیا جائے گا، 660 میگاواٹ کا جامشورو پلانٹ تیار ہے جس کو تھر کے کوئلے پر منتقل کرکے آئندہ چھ ماہ میں بجلی حاصل ہوسکے گی، منصوبے پر 50 ملین ڈالر لاگت آئے گی، جامشورو میں ہی ایک اور مزید چھ سو ساٹھ میگاواٹ کے مقامی کوئلے کا پلانٹ لگایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ونڈ اور سولر سے آئندہ پانچ سال میں 3000 میگاواٹ سستی بجلی حاصل کی جائے گی، اس پروجیکٹ میں ڈھائی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، یو اے ای کے تعاون سے یہ سرمایہ کاری ہوگی۔