پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، کرائے بھی بڑھ گئے 

Aug 02, 2023 | 15:26:PM
 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ حکام کی جانب سے کرایوں میں 300 سے 500 تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ حکام کی جانب سے کرایوں میں 300 سے 500 تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا آفٹر شاکس آنے شروع ہو گئے ہیں، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز بھی پیچھے نہ رہے۔ٹرانسپورٹرز نے بسوں کے کرائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ڈیزل، پیٹرول کی قیمت بڑھتے ہی ٹرانپسورٹرز نے بھی کرائیوں میں 15 سے 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا جبکہ کراچی سے پنڈی اور لاہور چلنے والی بسوں کے کرائے3 سو سے 5 سو روپے تک بڑھا دئیے گئے۔عوام نے شدید ردعمل دیتے ہوئے صورتحال کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا ہے

مزید پڑھیں:  پٹرول قیمتوں میں اضافے کیخلاف عدالت میں درخواست دائر

بسوں کے کرائیوں میں اضافے پر شہریوں کا کہنا ہےکہ ہ ہر چیز میں غریب آدمی اتنے زیادہ پیسے کیسے دے سکتا ہے؟حکومت اور ٹرانسپورٹرز کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیے۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافہ کرنا مجبوری ہے اگر کرایوں میں اضافہ نہ کرتے تو گاڑیاں بند کرنی پڑتی ہیں۔