پٹرول قیمتوں میں اضافے کیخلاف عدالت میں درخواست دائر

Aug 02, 2023 | 10:31:AM
پٹرول قیمتوں میں اضافے کیخلاف عدالت میں درخواست دائر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تیل کی قیمتوں میں روز بروز اضافے نے پاکستانی شہریوں کی کمر توڑ دی ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائرکردی۔درخواست میں وفاقی حکومت اوراوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہےکہ دنیا بھرمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا کوٸی نظام نہیں،حالیہ اضافہ سے مہنگاٸی میں مزیداضافہ ہو گا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قراردیا جائے۔

ضرور پڑھیں :وزیر خزانہ کا عوام کو جھٹکا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

یاد رہے منگل کی صبح حکومت نے پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں بڑھا دیں۔ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ کل رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنا تھا۔حکومت نے عوام پربڑا پیٹرول بم گرادیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 19.95 روپے تک کا بڑا اضافہ کردیا گیا۔