وزیر خزانہ کا عوام کو جھٹکا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

Aug 01, 2023 | 10:54:AM
وزیر خزانہ کا عوام کو جھٹکا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔

اسلام آباد میں  نیوز کانفرنس کرتے ہوئےوزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ15 دنوں میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،وزیر خزانہ خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے 90 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگی۔

 اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کےبعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  گرمیوں کی چھٹیاں؟تعلیمی اداروں کے حوالے سےاہم خبر آ گئی

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، گزشتہ دنوں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اوگرا کے ساتھ تیل کی قیمتوں کے بارے میں مشاورت ہوئی لہٰذا ملکی مفاد سامنے رکھتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے  البتہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ عوام کیلئے جو بہتر ہوسکتا ہے وہ کرنا چاہیے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہیں اور سب کو پتا ہے کہ اسٹینڈ بائی معاہدہ ہوا ہے، ماضی میں بھی یہی مسئلہ ہوا کہ حکومت نے جاتے ہوئے معاہدوں کو پورا نہ کیا اس لئے ہماری آئی ایم ایف کیساتھ پیٹرولیم لیوی سے متعلق کمٹمنٹ ہے۔