منی لانڈرنگ کا کیس جھوٹا۔۔سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیا:عطااللہ تارڑ 

Aug 02, 2021 | 13:25:PM
منی لانڈرنگ کا کیس جھوٹا۔۔سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیا:عطااللہ تارڑ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ  سیاسی انتقام کیلئے کیس بنا ئے جارہے ہیں، جھوٹا منی لانڈرنگ کا کیس سیاسی انتقام کے لئے بنایا گیا۔عمران خان خود کہا کرتے تھے کہ جب مہنگائی اور غربت زیادہ ہو تو حکمران چور ہے۔ اُس وقت تو ہم کو معلوم نہیں تھا مگر آج مہنگائی اور غربت دونوں ہیں۔

 لیگی رہنماعطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کے پاس پیش رفت کیلئے کچھ نہیں، شہزاد اکبر کی پرانی باتیں دہرا کر کیس کو پیچیدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اے ٹی ایم کا رواج ہے، کشمیر میں اے ٹی ایم لانچ کی گئی، آپ کی اے ٹی ایم نے چینی پر ڈاکا ڈالا، چینی کی قیمت آج بھی اوپر ہے۔ رنگ روڈ سکینڈل پر اپنے اے ٹی ایم کو بری الذمہ قرار دلوایا، وزیر کبھی گھوڑے پر اور کبھی کشتی میں بیٹھ کر عوام کا مذاق اڑاتے ہیں، شیخ رشید کا فارم بھی رنگ روڈ پر ہے، ان کے خلاف کسی نے پرچہ نہیں دیا۔انتقام کی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ  کیس۔۔ شہباز اور حمزہ کی عبوری ضمانت میں توسیع