شردھا کپور کی واٹس ایپ چیٹ لیک: دل والے ایموجیز پر کس کا نمبر ہے؟

Aug 02, 2021 | 10:54:AM
شردھا کپور کی واٹس ایپ چیٹ لیک: دل والے ایموجیز پر کس کا نمبر ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور کی واٹس ایپ چیٹ فوٹو گرافر کی نظر میں محفوظ ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور ممبئی میں اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اسی دوران اُن کی واٹس ایپ چیٹ سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی۔ جب شردھا کپور اپنی فلم کے سیٹ سے باہر آئیں تو وہ اپنے فون میں مصروف تھیں اور کسی سے واٹس ایپ پر گفتگو کر رہی تھیں۔

اسی دوران وہاں موجود فوٹو گرافرز نے ناصرف شردھا کپور کی تصویریں لیں بلکہ اُن کی واٹس ایپ چیٹ کی بھی تصویر لے لی اور پھر فوٹوگرافر نے اداکارہ کی واٹس ایپ چیٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی،شردھا کپور جس شخص سے واٹس ایپ پر گفتگو کررہی تھیں اُن کا نمبر اُن کے نام کے بجائے دل والے ایموجیز سے فون میں محفوظ ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ شردھا کپور اپنے کسی قریبی دوست کے ساتھ ذاتی نوعیت کی باتیں کررہی تھیں۔

دوسری جانب شردھا کپور کی واٹس ایپ چیٹ لیک کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فوٹوگرافرز پر خوب تنقید کی جارہی ہے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ چیٹ فوٹو شوپ سے بنائی گئی ہے۔اس حوالے سے ابھی تک شردھا کپور یا کسی فوٹو گرافر کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:    گجرات پیزا شاپ میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی