گجرات پیزا شاپ میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Aug 02, 2021 | 10:39:AM
گجرات پیزا شاپ میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)گجرات کے علاقے مسلم آباد  میں دھماکا ، دھماکہ پیزا شاپ میں گیس لیکیج کے باعث ہوا۔

تفصیلات کے مطابق  دھماکے سے پیزا شاپ اور اس پر واقع 2 منزلہ خالی عمارت زمین بوس ہوگئی ، دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ دھماکے سے بلڈنگ کو نقصان پہنچا جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی جگہ پہنچ گئے۔

بلڈنگ گرنے سےجاں بحق افراد میں ایک شخص اور3  سالہ بچی شامل ہیں، واقعے میں ایک راہ گیرخاتون اور مرد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:      بیٹا ہو گا یا بیٹی!!!ٹک ٹاک اسٹار جوڑی نے بتا دیا