تشدد طلاق تک لے آیا، خاتون سوشل میڈیا انفلوئنسر نے آخر زبان کھول دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی خاتون سحر حیات اپنی ختم ہو چکی شادی میں ابیوز اور وائلنس کے حقائق آخر کار دنیا کے سامنے لے آئیں۔ ان کی پسند کی شادی صرف دو سال رہی اور گزشتہ سال ٹوٹ چکی ہے۔
اب سحر حیات نے بتایا ہے کہ ان کا سابق شوہر تشدد کرتا تھا، حتیٰ کہ اس نے پریگنینسی کی بھی پرواہ نہیں کی اور تب بھی ان کو تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ آٹھ ماہ سے پریگننٹ تھیں۔
سوشل میڈیا انفلوئنسرسحر حیات نے اپنی برباد ہو چکی شادی میں ابیوز کے فیکٹر کے متعلق حقائق سامنے لانے میں کافی وقت لیا۔ اب انہوں نے اپنے سابق شوہر کے ناقابل برداشت رویہ کے متعلق ایسے انکشافات کیے ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ حالیہ بیانات میں سحر حیات نے انکشاف کیا کہ سابق شوہر سمیع رشید نے ان کے ساتھ نہ صرف بدسلوکی کی بلکہ جسمانی تشدد کا بھی بار بار نشانہ بنایا۔
سحر حیات کی شادی 2023 میں سمیع رشید سے ہوئی تھی، ان کی شادی زیادہ عرصہ قائم نہ رہ سکی اور بالآخر 2025 میں انہوں نے خلع لے لیا۔ سحر حیات اور ان کے گالم گلوچ کے عادی سابق شوہر کے درمیان اختلافات کی خبریں شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی سامنے آئیں، تاہم سحر سابق شوہر کے گھٹیا رویئے کے متعلق تلخ حقائق کی اب تک پردہ پوشی کرتی رہیں۔ اب انہوں نے کھل کر علیحدگی کی وجوہات بیان کر دی ہیں۔
سحر حیات نے سوشل پلیٹ فارم پر اب جو ریلیں پوسٹ کی ہیں ان میں صاف بتایا کہ کہ سمیع رشید تشدد کا عادی تھا۔ وہ انہیں اکثر طلاق دینے کی دھمکیاں دیتا رہا۔ گھر والوں کے سامنے ان کی تذلیل کی جاتی اور گالم گلوچ کا سامنا بھی کرنا پڑتا تھا۔
سحر کے مطابق معاملہ صرف زبان کے ذریعہ ٹارچر کی حد تک محدود نہیں رہا بلکہ کئی مرتبہ ان پر ہاتھ بھی اٹھایا، جن میں ایک واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ آٹھ ماہ کی حاملہ تھیں، جبکہ دوسرا اس وقت جب وہ گھر چھوڑ رہی تھیں۔
سحر حیات نے مزید انکشاف کیا کہ ان کے مطابق شادی کے آغاز سے ہی انہیں دھوکے کا سامنا رہا۔ انہوں نے کہا کہ حق مہر کے حوالے سے پہلے دو کروڑ روپے طے پائے، لیکن نکاح کے وقت یہ رقم کم کر کے صرف پانچ لاکھ روپے لکھوائی گئی، جبکہ اعلان کچھ اور کیا گیا۔ ان کے بقول انہوں نے اس سب کے باوجود رشتہ بچانے کی کوشش کی تاکہ ایک مستحکم زندگی قائم کی جا سکے۔
دوسری جانب سمیع رشید نے سحر حیات پر اپنے والدین کے ساتھ نامناسب رویے کے الزامات عائد کیے تھے۔ اس نے پریگننٹ عورت پر تشدد کرنے کی کوئی وضاحت نہیں کی اور اس معاملہ میں خاموش ہے۔
سحر حیات کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں صارفین مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ افراد ان کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں تو کچھ اس تنازعے کو دونوں فریقین کا ذاتی معاملہ قرار دے رہے ہیں۔