سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

Apr 02, 2024 | 14:30:PM
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 100 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 429 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 3 ہزار 275 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کم ہو کر 2273 ڈالر فی اونس ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا