عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے 9اپریل کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

Apr 02, 2024 | 00:19:AM
عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے 9اپریل کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
کیپشن: مولاناعبدالخبیر آزاد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)عید الفطر کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  9 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا،چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں اجلاس ہوگا،اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی۔
اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی ممبران اور محکمہ موسمیات سپارکو سائنس ٹیکنالوجی حکام شریک ہونگے،رویت ہلال کمیٹی اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا،زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہونگے،چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی شوال کا چاند نظر آنے یہ نہ آنے کا اعلان کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری افسران کی دہری شہریت کا انکشاف ،کون کون شامل؟ بڑے نام سامنے آ گئے