پاک نیوزی لینڈ سیریز: لاہور میں ہونیوالے میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

Apr 02, 2023 | 13:11:PM
پاک نیوزی لینڈ سیریز: لاہور میں ہونیوالے میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کیلئے لاہور میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

   ابتدائی طور پر لاہور میں شیڈول تین ٹی ٹونٹی میچز کے ٹکٹ دستیاب ہونگے، لاہور میں ٹی 20 میچز 14، 15 اور 17 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے رکھی گئی ہے، پریمیم ٹکٹ ایک ہزار، فرسٹ کلاس کی 500 اور جنرل سٹینڈ کی ٹکٹ 250 روپے میں دستیاب ہوں گی۔

راولپنڈی اور کراچی کے میچز کیلئے ٹکٹس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔