وزارت گئی تو شیخ رشید کونسی فیلڈ اپنائیں گے ؟؟اعلان کردیا

Apr 02, 2022 | 11:54:AM
ٹی وی پر اینکر بنوں گا۔ شیخ رشید
کیپشن: شیخ رشید فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی مردوں کو دفن کرنا میری سیاسی ذمہ داری ہے، رمضان یا عید کے بعد ایک ٹی وی پر بطور اینکر آ رہا ہوں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج چوروں کے خلاف سیاسی اعلان جنگ کر رہا ہوں،  جن جماعتوں نے غیر ملکی سازش سے پیسے لیئے ان پر مقدمے دایر کیئے جائیں، اگر غیر ملکی سازش ہے تو جن لوگوں نے کی ہیں ان پر غداری کے مقدمے کئے جائیں۔فواد چوہدری کے پاس وزارت قانون ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ترین گروپ مان گیا۔ حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان

 شیخ رشید نے مزید کہا کہ22 کروڑ عوام کو بٹیرا سمجھا ہوا ہے۔مقصود چپڑاسی ملک کو چلائیں گے؟  لڑائی گلی محلہ میں چلی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ فوری مداخلت کرے اور انتخابات کروائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا