ترین گروپ مان گیا۔ حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان

Apr 02, 2022 | 10:40:AM
وزرات اعلیٰ پنجاب۔ترین گروپ کس کو ووٹ دیگا۔ اسحاق ڈار  نے بتا دیا
کیپشن: اسحاق ڈار جہانگیر ترین فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حمزہ شہباز کی حمایت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور  کرنےکے  بعد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نئے وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔ پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے لیے اپنی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز کو امیدوار نامزد کیا ہے جس کی منظوری پارٹی قائد نواز شریف نے بھی دیدی ہے۔

 جہانگیر ترین اور اسحاق ڈار کے درمیان لندن کے ایک ہوٹل میں تقریباً دو گھنٹے طویل ملاقات ہوئی جس میں پنجاب کے وزیراعلیٰ سمیت ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس ملاقات کے حوالے سے اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کر کے بتایا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ بامعنی مذاکرات ہوئے جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ترین گروپ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
دوسری جانب مونس الٰہی نے دعویٰ کیا کہ ان شاء اللہ پرویز الہٰیٰ ہی وزیراعلی پنجاب بنیں گے، ترین صاحب سے جب بھی ملا ہمیشہ اچھا پیغام ملا۔

ترین گروپ کے نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران مسلسل جہانگیر ترین سے رابطہ رہا، دن بارہ بجے ایک اور میٹنگ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک عدم اعتماد سے پہلے۔۔عمران خان کو بڑا جھٹکا