بانی پی ٹی آئی سے کل کون کون ملاقات کریگا، فہرست جیل انتظامیہ کو بھجوادی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)کل اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے پارٹی وکلاء اور فیملی کی ملاقات کا دن ہے،بیرسٹر گوہر علی خان ، احمد اویس اور نعیم حیدر پنجوتھا کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ظہیر عباس چودھری ، عاقل خان اور پارٹی ترجمان نیاز اللہ نیازی بھی کل ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کے ناموں کی فہرست جیل انتظامیہ کو بھجوادی گئی ہے۔اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں بھی کل ملاقات کے لیے آئیں گی۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی بھی ملاقات کے لیے کل اڈیالہ جیل آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون اور سیلاب سے پاکستان میں 819 اموات ہوئیں،عالمی ادارہ صحت