مون سون اور سیلاب سے پاکستان میں 819 اموات ہوئیں،عالمی ادارہ صحت 

Sep 01, 2025 | 20:58:PM
  مون سون اور سیلاب سے پاکستان میں 819 اموات ہوئیں،عالمی ادارہ صحت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک)عالمی ادارہ صحت  نے پاکستان میں مون سون اور سیلاب سے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں  مون سون اور سیلاب کے باعث 819 اموات ہوئیں۔ ایک ہزار 111 افراد   بارش اور سیلاب سے زخمی ہوئے۔8 ہزاز 658 گھر بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئے۔

عالمی ادارہ صحت  کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ مرنے والوں میں 493 مرد 123 خواتین جب کہ بچوں کی تعداد 203 ہے، زخمیوں ہونے والے میں 546 مرد 295 خواتین  شامل ہیں،مکمل تباہ ہونے والے 2 ہزار 70 گھر  شامل ہیں، 6 ہزار 588 گھر جزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں، سیلاب اور بارشوں کے دوران 104 ہیلتھ مراکز متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:شادیوں اور تہواروں کے سیزن سے قبل دبئی میں سونے کی قیمت آسمان کو چھونے لگی