شادیوں اور تہواروں کے سیزن سے قبل دبئی میں سونے کی قیمت آسمان کو چھونے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) شادیوں اور تہواروں کا سیزن شروع ہونے سے قبل دبئی میں سونے کی قیمت بڑھتی جا رہی ہے۔دبئی میں 24 قیراط سونا 418.75 درہم فی گرام تک پہنچ گیاہے جبکہ عالمی منڈی میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تہواروں اور شادیوں کے سیزن میں سونے کی مزید طلب بڑھنے کی توقع ہے۔آج یکم ستمبر کو دبئی میں سونے کی قیمتوں نے ایک بار پھر اوپر کی سمت کا رخ کیا اور 24 قیراط سونا 418.75 درہم فی گرام پر جا پہنچا۔ دبئی گولڈ اینڈ جیولری گروپ کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق یہ اضافہ گزشتہ روز کے 415.50 درہم فی گرام سے 0.75 فیصد زیادہ ہے۔عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، جہاں اس وقت اسپاٹ گولڈ 3,477.08 امریکی ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے، جو کہ 0.84 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
آج یکم ستمبر کو دبئی میں 24 قیراط سونے کی قیمت 418.75 درہم فی گرام رہی جبکہ22 قیراط : 386.75 درہم فی گرام ،21 قیراط : 370.00 درہم فی گرام اور18 قیراط: 317.25 درہم فی گرام رہی۔
اس سے قبل یکم اگست کو 24 قیراط سونا کی قیمت 403.75 درہم فی گرام تھی اور جس کی قیمت بڑھ کر 31 اگست کو 415.50 درہم فی گرام تک پہنچ گئی۔22 قیراط سونا 374.00 سے بڑھ کر 387.75 درہم فی گرام ہوا۔21 قیراط سونا 358.25 سے 371.75 فی گرام تک پہنچا۔18 قیراط سونا 307.25 سے بڑھ کر 318.75 درہم فی گرام تک پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:دہلی کے ڈوبنے کا خطرہ بڑھ گیا، آئندہ 72 گھنٹے نہایت مشکل ترین ،جمنا ندی بپھر رہی