دہلی کے ڈوبنے کا خطرہ بڑھ گیا، آئندہ 72 گھنٹے نہایت مشکل ترین ،جمنا ندی بپھر رہی

Sep 01, 2025 | 16:57:PM
دہلی کے ڈوبنے کا خطرہ بڑھ گیا، آئندہ 72 گھنٹے نہایت مشکل ترین ،جمنا ندی بپھر رہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت  دہلی میں سیلاب کا خطرہ تیزی سے منڈلا رہا ہے۔ جمنا ندی میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہتھینی کنڈ بیراج کے تمام دروازے کھول دئیے گئے ہیں۔ دہلی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹے دارالحکومت  دہلی کے لیے نہایت مشکل ترین ثابت ہو سکتے ہیں۔جمنا ندی کے پانی کی سطح خطرے کے نشان سے تجاوز کرنے کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق  دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا ہے کہ حکومت صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ہتھینی کنڈ بیراج سے پیر کی صبح 29,313 کیوسک پانی چھوڑے جانے کے بعد، جمنا ندی کے پانی کی سطح خطرے کے نشان سے تجاوز کرنے کی امید ہے۔ اہلکاروں کو سخت چوکسی رہنے اور نشیبی علاقوں میں گشت بڑھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حکومتی حکم نامے میں کہا گیا ہے، ’’ او آر بی (دہلی پرانے ریلوے پل) پر پانی کی سطح خطرے کے نشان کو عبور کر کے 206.50 میٹر سے اوپر جا سکتی ہے۔وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا، “دہلی میں اوسطاً تین لاکھ کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے، ایسی صورت حال میں جمنا کے سیلابی میدان میں پانی ضرور پہنچے گا، لیکن یہ دوسری جگہوں تک نہیں پہنچے گا۔ پانی کو یہاں پہنچنے میں 72 گھنٹے لگیں گے۔ تمام دروازے کھلے ہیں اور ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔” انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔دہلی کے آبپاشی اور سیلاب کنٹرول کے وزیر پرویش ورما نے کہا کہ ہتھینی کنڈ بیراج سے تین لاکھ کیوسک سے زیادہ پانی چھوڑے جانے سے خطرہ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرانے ریلوے پل پر دریا کی سطح 204.87 میٹر تک پہنچ گئی ہے اور یہ اگلے 36 سے 48 گھنٹوں میں خطرے کے نشان کو عبور کر سکتا ہے۔حکام کے مطابق جیسے ہی جمنا 206میٹر تک پہنچ جائے گی، انخلاء کے احکامات نافذ ہو جائیں گے۔ سیلابی میدانوں اور نشیبی علاقوں کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔ اس کے لیے محکمہ فلڈ کنٹرول نے 24 گھنٹے مانیٹرنگ شروع کر دی ہے۔محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول نے خبردار کیا ہے کہ “جمنا کے پانی کی سطح 2 ستمبر کی شام 5 بجے سے 8 بجے کے درمیان 206 میٹر سے تجاوز کر سکتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:سونا ہزاروں روپے مہنگا،  نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے