سہ فریقی سیریز ،افغانستان نے یو اے ای کو 38 رنز سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) یو اے ای میں کھیلی جانیوالی سہ فریقی سیریز کے میچ میں افغانستان نے یو اے ای کو 38 رنز سے شکست دے دی ،یو اے ای کی ٹیم 189 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں پر 150 رنز بنا سکی ۔
یو اے ای کے کپتان محمد وسیم کے 67 رنز اور راہل چوپڑا کے 52 رنز رائیگاں گئے، اور وہ اپنی ٹیم کو شکست نہ بچا سکے۔ افغانستان کی جانب سے راشد خان اور شرف الدین اشرف نے 3 ، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں پر 189 رنز اسکور کئے تھے
پاکستان، متحدہ عرب امارات اور افغانستان کی ٹیموں پر مشتمل سہ فریقی سیریز کا یہ تیسرا میچ شارجہ میں کھیلا جارہا تھا۔یو اے ای نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، کپتان یو اے ای محمد وسیم کاکہناتھا کہ افغانستان کو 160 رنز ہدف تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے ۔کپتان افغانستان ٹیم راشد خان کا کہناتھا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہی کرتے ۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی سے کل کون کون ملاقات کریگا، فہرست جیل انتظامیہ کو بھجوادی گئی