وزیر خزانہ  کی بیجنگ میں اہم ملاقاتیں،پاک چین مالی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

Sep 01, 2025 | 19:27:PM
وزیر خزانہ  کی بیجنگ میں اہم ملاقاتیں،پاک چین مالی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بیجنگ میں چین کے مرکزی بینک کے گورنر اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا کے چیئرمین سے ملاقاتیں کیں۔جس میں  پاک چین مالی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے چین کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر پان گونگ شینگ سے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان کی معاشی کارکردگی اور اصلاحاتی پروگرام پر بریفنگ دی گئی،چین کی سیاسی و معاشی حمایت پر پاکستان کا اظہارِ تشکرکیا،ملاقات میں پاک چین مالی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا کے چیئرمین مسٹر لیاؤ لن سے بھی ملاقات کی،پاکستان میں آئی سی بی سی کی مضبوط موجودگی خوش آئند قرار دی گئی،ترقیاتی فنڈنگ اور قرضوں کی ری فنانسنگ پر پاکستان نے شکریہ ادا کیا،ملاقات میں سرمایہ کاری اور تجارتی فنانسنگ کے نئے مواقع پر بات چیت ہوئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہاکہ  اصلاحاتی پروگرام معیشت میں پائیدار استحکام لائے گا،چینی اداروں کے ساتھ شراکت داری پاکستان کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی تعاون نئے دور میں داخل ہو گیا،بینکنگ، سرمایہ کاری اور کیپیٹل مارکیٹس میں نئے مواقع ہو گئے،پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول فراہم کرے گا۔

وزیر خزانہ نے پاک چین تعلقات مزیدمستحکم بنانے کے عزم کااعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ 39برس کی عمر میں اچانک چل بسیں،فلم انڈسٹری میں سوگ کی کیفیت